ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بکنگ کے 39 سال بعد اہل خانہ کو دے فلیٹ پر قبضہ : دہلی ہائی کورٹ 

بکنگ کے 39 سال بعد اہل خانہ کو دے فلیٹ پر قبضہ : دہلی ہائی کورٹ 

Mon, 02 Jul 2018 13:12:37    S.O. News Service

نئی دہلی ،2؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ڈی ڈی اے فلیٹ حاصل کرنے کا ایک فیملی 39 سال کا انتظار جلد ہی ختم ہونے والا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے رویہ پر تنقید کرتے ہوئے اسے فوری طور پر فلیٹ کا قبضہ دینے کو کہا ہے۔

عدالت نے اس فیملی کا فلیٹ الاٹمنٹ منسوخ کرنے کو غیر قانونی اور طریقہ کار کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے میں واضح ہوا ہے کہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) ریکارڈ سنبھال کر رکھنے میں ناکام رہا ہے۔دہلی رہائشی 1979 میں ایم آئی جی فلیٹ کے لئے درخواست دی تھی، جس کے الاٹمنٹ میں اسے کامیابی ملی۔لیکن 1984 میں موت کے بعد اس کی بیوی اور بیٹا اس فلیٹ کا قبضہ حاصل کرنے کے لئے ڈی ڈی اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔

جسٹس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار 1 (زوجہ )کے شوہر اور درخواست گزار 2(لڑکا) کے والد کی درخواست 1979 کی ہے۔ درخواست کو 39 سال سے زیادہ کا وقت ہو گیا ہے۔ دستاویزات ڈی ڈی اے جیسے اتھارٹیوں کے تغافل کیش رویے کے متعلق گواہ ہیں۔عدالت نے اس معاملے میں استغاثہ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ڈی اے 10.16 لاکھ روپے کی ادائیگی لے کر 31 جولائی تک دوارکا سیکٹر 13 میں انہیں فلیٹ پر قبضہ دے ۔ 


Share: